سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران3مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا
سندھ رینجرز نے اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوںمیں چھاپوں کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق یہ چھاپے Boat Basin ' فیروز آباد اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد سٹریٹ کرائمز' ڈکیتی اور گاڑیوں کی چوری میں ملوث ہیں۔گرفتار افراد سے ہتھیار ' گولہ بارود اور لوٹی گئی اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔