نوجوان خود کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت جدید علوم سے آراستہ کریں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے نوجوانوں سے کہاہےکہ وہ خود کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت جدید علوم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے آج پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نےکہاکہ ہمیں عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مقابلے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ اسد عمر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس کا انعقاد کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت کو سراہا۔