مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 10 لاکھ 6 ہزار379 ہو گئیں
مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 10 لاکھ 6 ہزار379 ہو گئیں جبکہ 3 کروڑ 35لاکھ49 ہزار873 متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثر2کروڑ48لاکھ 78ہزار124 افراد صحتیاب ہوئے اورایکٹیو کیسز کی تعداد 76لاکھ 65 ہزار370 ہے۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ 9 ہزار808 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور73 لاکھ61 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد61لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد96 ہزار351 ہو گئی ۔برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 47 لاکھ 48 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 42 ہزار161 اموات ہوئیں۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 385 ہو گئی ۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار641 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرو میں بھی8لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار324 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میکسیکو میں7لاکھ 37ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور76 ہزار603 اموات ہوئیں ۔رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔