پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت فراہم کرنے کا اہم کردار ادا کیا ہے:عبداللہ عبداللہ
افغانستان کی قومی مفاہمت کے حوالے سے اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت فراہم کرنے کا اہم کردار ادا کیا ہے۔آج انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں نے مختلف دہشت گرد گروپوں جوابھی بھی مفاہمتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وجہ سے بھاری قیمت چکائی ہے۔
عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو کسی ملک کےلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔