شہبازشریف کو ”ش“نہ بنانے اور ”ن“سے نہ نکلنے کی سزا ملی ہے۔ عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو ”ش“نہ بنانے اور ”ن“سے نہ نکلنے کی سزا ملی ہے۔شہبازشریف شیر پنجاب اور معمار پنجاب ہیں۔یہ شہبازشریف کا بہت بڑا گناہ تھا جس کی سزا ملی ان کو۔تمام ہتھکنڈوں اور ہربوں کی باوجود مسلم لیگ(ن) متحد ہے۔یہ ہربے تب آزمائے جاتے ہیں جب”چراغ بجنے والا ہو“۔ان کا جو دل چاہتا کرلیں اس سے زیادہ یہ کچھ کر بھی نہیں سکتے۔اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہوگا اور حکومت کےخلاف تحریک بھی چلے گی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری لاہور احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تحریکوں میں گرفتاریاں شامل ہو جائیں تب تحریکیں بہت اوپر جاتی ہیں۔ہم سب کے اندر نوازشریف اور شہبازشریف ہے یہ سب یاد رکھ لیں۔حکومتی ترجمانوں کے ہاتھ پاﺅں پھول رہے ہیں۔ان کو اب اپنے نوکریوں کی فکر پڑی ہیں۔یہ لوگ دو سال سے قومی خزانے کابے دریگ استعمال کررہے ہیں ۔یہ سمجھتے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والانہیں جیسے مرضی قوم کا پیسہ استعمال کریں۔لیکن عنقریب ان جعلی اور مسلط شدہ حکمرانوں کا یوم احتساب آنے والا ہے۔