سندھ میں کرونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا کے 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مریض انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کرونا کی صورتحال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 10881 ٹیسٹ کیے گئے، آج مہلک وائرس کے باعث مزید 2 مریضوں کی اموات ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت کرونا کے4161 مریض زیر علاج ہیں، 400 نئے کرونا کیسز میں297 کیسز کراچی سے ہیں، تمام متاثر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔