سندھ حکومت کو شہریوں سے زیادہ جانوروں کی فکر ستانے لگی
کراچی: سندھ حکومت کو شہریوں سے زیادہ جانوروں کی فکر ستانے لگی، صوبے میں بارشوں سے متاثر جانوروں کے لیے 62کروڑ روپے کی سمری ارسال کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارشوں سے متاثر جانوروں کے لیے 62کروڑ روپے کی سمری ارسال کردی گئی ہے، سمری کی منظوری کے بعد محکمہ لائیواسٹاک کو 62کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ذرایع کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں جانوروں کو مچھروں سے بچانے کے لیے مچھر دانی اسکیم متعارف کرائی جائے گی، اسکیم کے تحت 22کروڑ روپے کی 25ہزار مچھر دانیاں خریدی جائیں گی۔