سعودی اقامے کے حامل پاکستانیوں کے لیے قومی ایئر لائن کی اہم سہولت
اسلام آباد: قومی ایئر لائنز نے سعودی اقامے کی مدت ختم ہونے والے 27 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچا دیا، زیادہ تر مسافروں کے اقاموں کی مدت 30 ستمبر کو پوری ہورہی تھی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 27 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچایا، 15 سے 28 ستمبر تک 91 پروازوں سے 27 ہزار 500 مسافروں کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے اقاموں کی مدت 30 ستمبر کو پوری ہورہی تھی۔