وفاقی کابینہ کا نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی،سلامتی اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی کابینہ نے16نکاتی ایجنڈے کےمتعددنکات کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بیان بازی پر بھی غور کیا گیا ، وزرا نے کہا لیگی رہنماغلطی تسلیم کرنے کے بجائے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔