پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس میں 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 900 پوائنٹس پر آگیا۔بعد ازاں انڈیکس میں 463 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 41 ہزار کی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 41 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا۔