ورلڈ کپ 2011 سیمی فائنل، آفریدی نے ناکامی کا ذمہ دار مصباح الحق کو ٹھہرادیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جیت کا موقع گنوایا، لوگوں نے مصباح کی اننگز کو سست قرار دیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کا کھیلنے کا انداز یہی تھا انہیں وکٹ پر سیٹ ہونے میں وقت لگتا تھا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم واقعی ورلڈ کپ جیتنے کے قریب پہنچ گئے تھے، بطور کپتان میچ ہارنے پر افسوس ہوا، ورلڈ کپ میں طویل عرصے بعد پاکستان کی یہ بہترین کارکردگی تھی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال اب بہتر ہے، بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے، پاکستانی شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔