ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا کیلئے مثال بن گئیں
اسلام آباد : معاون خصوصی امین اسلم کا کہنا ہے کہ دنیا کو قدرتی ماحول میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر ماحولیات کی بہتری کو ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا کیلئے مثال بن گئیں، ورلڈ اکنامک فورم کی دعوت پر معاون خصوصی امین اسلم نے ماحولیات سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلین ٹری سونامی منصوبےسمیت اہم حکومتی اقدامات،تجربات سےآگاہ کیا۔معاون خصوصی امین اسلم نے کہا کہ دنیا کو قدرتی ماحول میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، 4 سال قبل ایک چھوٹے صوبےمیں بلین ٹری منصوبہ شروع کیا، ماحولیات میں سرمایہ کاری کی تونتائج توقع سے بھی بہتر ملے۔