شوکت خانم اسپتال پر الزامات، حںیف عباسی پر بھاری جرمانہ عائد
راولپنڈی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کے الزامات لگانے پر ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، واضح رہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے 2012 میں ان کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے جن کو وہ ثابت نہ کرسکے۔راولپنڈی کی عدالت نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔