جی20 ممالک قرضوں کی واپسی میں ایک سال نرمی کریں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جی20ممالک قرضوں کی واپسی میں کم ازکم ایک سال نرمی کریں اور امیر ممالک غریب ممالک کیلئے500ارب ڈالرکاخصوصی فنڈقائم کریں۔وروناوباسےمتعلق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں نقصان ہوا ہے، کورونا وبا سے دنیا اب بھی محفوظ نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی طور پر بھی کورونا وبا کے باعث دنیا کو نقصان پہنچا، غریب ممالک کورونا وبا سےزیادہ متاثر ہوئےہیں،ریلیف پیکج کامقصدمعیشت کورواں اورغریبوں کی مددکرناتھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپریل میں بین الاقوامی قرضوں کی واپسی میں نرمی کااقدام شروع کیا، قرضوں کی واپسی میں نرمی سےکریڈٹ ریٹنگ متاثرنہیں ہونی چاہیے، جی20ممالک قرضوں کی واپسی میں کم ازکم ایک سال نرمی کریں اور امیرممالک غریب ممالک کیلئے500ارب ڈالرکاخصوصی فنڈقائم کریں۔