پی ڈی ایم اے کا 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان
اپوزیشن جماعتوں کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم اے) نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا جبکہ پی ڈی ایم اے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا سربراہ احسن اقبال کو بنایا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی، ملک میں جمہوریت سلب کی جارہی ہے، ملکی پارلیمنٹ پر قدغن ہے اس کی اجلاس میں مذمت کی گئی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک خاص مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے، آج کے اجلاس میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی تکالیف پر گفتگو ہوئی، پی ڈی ایم اے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے، تمام جماعتیں آج کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر متفق ہیں، تحریک ملکی سیاسی تاریخ میں حقیقی سیاسی تبدیلی لائے گی۔