پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں پہلے جلسہ عام کا اعلان, اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 11 اکتوبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کردیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں مسلم لیگ ( ن) کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ایازصادق اور خواجہ سعدرفیق جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ پرویزاشرف، نیئر بخاری اور شیری رحمان شریک تھیں۔حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری دی اور پہلا جلسہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں کرنے کا اعلان کردیا۔