سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ, اضافے سے قیمت 112100روپے ہو گئی
لاہور(کامرس رپورٹر )ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800روپے اضافے سے112100روپے ہو گئی جبکہ10گرام سونا 24قیراط کی قیمت 686وپے کے اضافے سے 96108روپے ہو گئی ہے اور10 گرام سونا 22قیراط کی قیمت 88099روپے رہی۔جیولرز کے مطابق عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر اضافے سے 1887ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔