پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر
اسلام آباد: یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق سمری حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی ہے۔
اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔