افغانستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان سے افغان کونسل برائے مفاہمت کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے افغان امن عمل کے کامیاب نتائج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان تعلقات کے نئے باب میں معاون ہوگا، افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، سیاسی حل آگے بڑھنے کا راستہ ہے، خوشی ہے عالمی برادری نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔