بیمار اہلیہ کو اسپتال لانے کے بعد شوہر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
قاہرہ: مصر میں ایک گاؤں اس وقت سوگ میں ڈوب گیا جب بیمار بیوی کو اسپتال لے کر پہنچنے والا شوہر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع شرقیہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص بیوی کے سامنے دم توڑ گیا۔رشدی احمد نامی شخص بیمار اہلیہ کو لے کر اسپتال پہنچا تھا اور ڈاکٹر کی آمد کا منتظر تھا کہ اسی اثناء میں اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔