عمرہ ادائیگی کا وقت مقرر کر دیا گیا
سعودی حکام نے عمرہ کے لیے تین گھنٹے کا دورانیہ طے کر دیا جس میں سیکڑوں افراد کو گروہ کی شکل میں عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
آئندہ اتوار سے معتمرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور پہلے مرحلے میں سعودی شہریوں اور بیرون ممالک مقیم سعودی باشندوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔حکام نے عمرہ ادائیگی کے لیے 3 گھنٹے کا دورانیہ رکھا ہے جس میں گروہ کی شکل میں معتمرین کو حرم میں آنے کی اجازت ہوگی اور وہ عمرہ ادا کریں گے۔