پاکستان نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات کو مسترد کر دیا
پاکستان نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
آج اپنے ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت کو مسئلے پر بات کرنے کا کوئی قانونی' اخلاقی یا تاریخی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جھوٹے اور من گھڑت دعوئوں کی تکرار سے نہ تو حقائق تبدیل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں سے توجہ ہٹائی جاسکتی ہے۔