امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے
کویت کے صلح جو اور خطے میں مصالحتی کردار ادا کرنے والے 91 سالہ امیر شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کرگئے۔خبر ایجنسی 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق کویت کے سرکاری ٹیلی ویژن پر قرآنی آیات کی تلاوت کے بعد اعلان کیا گیا کہ شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے ہیں۔شیخ صباح کی وفات کے بعد ان کے بھائی شیخ نواف الاحمد الصباح متوقع طور پر کویت کے نئے امیر ہوں گے۔