وزیراعظم کا امیر ممالک پر ترقی پذیر ملکوں کی امداد کیلئے فنڈ کے قیام میں تعاون پر زور
وزیراعظم عمران خان نے امیرملکوں پرزوردیاہے کہ وہ کوروناوباء کے تناظرمیں ترقی پذیرملکوں کے لئے مالیاتی امداد کی غرض سے کم سے کم پانچ سوارب ڈالراکٹھے کرنے میں مدد کریں۔منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں ترقی کے لئے سرمایہ کاری کے بارے میں سربراہ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقی پذیرممالک کے لئے 500ارب ڈالرکافنڈفراہم کیاجاناچاہیے۔
انہوں نے گروپ بیس کے رکن ممالک کے قرضے موخر کرنے کے پروگرام میں مزید ایک سال توسیع پربھی زوردیامگراس پروگرام کے تحت تحمل کی درخواست سے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پائیداراوربنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، معیشت کی بحالی اورپائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نہایت اہم ہے۔