شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے میزائل داغ دیا

شمالی کوریانے آج اپنے مشرقی ساحل سے میزائل داغاہے۔جاپانی وزارت دفاع نے کہاکہ یہ بیلسٹک میزائل معلوم ہوتاہے۔یہ اعلان اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر Kim-Songکے اس بیان سے پہلے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ان کے ملک کے خلاف جارحانہ پالیسی ترک کردے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ان کے ملک کے اپنے دفاع اورہتھیاروں کاتجربہ کرنے کے حق کو جھٹلانہیں سکتا۔