ہمارا مقصد جزیرہ نما کوریا کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے : امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے اور اس کیلئے وہ شمالی کوریا کے ساتھ پیشگی شرائط کے بغیر بات چیت کیلئے تیار ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں روزانہ کی بریفنگ کے دوران جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان کسی بھی ممکنہ ملاقات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے علاوہ تعاون کی حمایت کرتا ہے۔