وزارت تعلیم طلبا کی پیشہ ورانہ رجحان کے لئے فرسٹ ایئرکے طلبا کا امتحان لے گی۔سعودی وزیرتعلیم

سعودی عرب کے وزیرتعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم طلبا کی پیشہ وارانہ سمت کے تعین کے لیے ان کے رحجانات اورمیلان کے بارے میں معلومات کےلیے فرسٹ ایئر کے سیکنڈری اسکول کے طلبا کا امتحان لے گی۔ دارالحکومت ریاض میں ہیومن کیپیسٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے منعقدہ مکالمہ سیشن میں شرکت کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر تعلیم نے بتایا کہ وزارت نے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے ساتھ شراکت سےاہم اقدام کیا ہے۔ اس اقدام میں سعودی عرب میں اسکول کےمختلف عمر کے طلباء کے لیے ان کے تعلیمی مراحل میں ان کے پیشہ ورانہ رحجانات کے لیے خصوصی رہ نمائی شامل ہے۔ میٹنگ کے دوران وزیر تعلیم نے پروگرام کو انسانی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے ایک جامع حکمت عملی ہونے کے بارے میں بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کنڈرگارٹن مرحلے سے لے کر عام اور یونیورسٹی کی تعلیم کے مرحلے تک ، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت اور عملی میدان میں داخل ہونے اور ریٹائرمنٹ تک حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔