اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کومسجد اقصیٰ میں نماز کیلئے آنے سے روک دیا
اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول میں داخلے پرپابندی عائد کر دی ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے اندرون فلسطین کے علاقوں کے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے سے روک دیا۔مقامی فلسطینیوں نے بتایا کہ قابض فوج کی طرف سے انہیں کہا گیا کہ انہیںاسرائیل کیخلاف نفرت پر اکسانے اورامن کوتباہ کرنے سے روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ جانے سے روکا گیا ۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ام الفحم شہر سے فلسطینی ایک بس کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آ رہے تھے مگر قابض فوج نے بس کو روک کر تمام نمازیوں کی جامہ تلاشی لی اور اس کے بعد انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ قابض حکام نے نمازیوں سے کہا کہ انہیں مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔