چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان نے کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس میں اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو پیش کیا۔ وہ اپنے اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔ یہی ان کے استعفے کی وجہ بنی۔ آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے پر غور کیا جائے گا۔ شیئر کریں: