اسرائیلی جیلوں میں 7فلسطینیوں کی بھرک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں 7 فلسطینیوں نے انتظامی قید کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال جاری ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی مختلف عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ کاید الفسفوس77دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقداد القواسمہ70دن سے، علا الاعرج52دن سے، ھشام ابو ھواش44دن سے، رائق بشارات39دن سے ، شادی ابو عکر36دن سے اور اسیر حسن شوکہ8دن سے انتظامی قید کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال پر ہیں۔طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔مقداد القواسمہ کو اس وقت کابلان ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ الفسفوس، الاعرج، ابو ھواش، بشارات کو الرملہ جب کہ شادی ابو عکر کو عوفر جیل کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔