انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے موقف کی کامیابی ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے موقف کی بڑی کامیابی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی معزرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملےپرپاکستان کا ساتھ دیا پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2021
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے موقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پرپاکستان کا ساتھ دیا پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔