نورمقدم کیس: ظاہرجعفرکے والدین کی درخواست ضمانت مسترد

نور مقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا ، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ عدالت نے فیصلے میں ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 8 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرے جبکہ پراسیکیوشن اور پولیس کو کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد شواہد عدالت میں پیش کرے۔