یکم اکتوبر سے ویکسینیشن کی بنیاد پر بندشوں کا فیصلہ ،اسد عمر کا اعلان

اسد عمر کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی 40فیصد ویکسی نیشن والے شہروں میں پابندیاں نرم کررہے ہیں، 8شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں پابندیاں 15اکتوبر تک برقرار رہیں گی،8 شہروں میں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی،8شہروں میں یکم اکتوبر سے آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، 8 شہروں میں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 300 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی،یکم اکتوبر سے8شہروں میں مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیںیکم اکتوبر سے 8 شہروں میں شادی کی تقریبات روزانہ ہوسکیں گی، 40فیصدسےکم ویکسی نیشن والےعلاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی،یکم اکتوبر سے ائرلائنز میں مسافروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا، 8شہروں میں یکم اکتوبر سے تمام ریسٹورانٹس کھلے رہیں گے وبا سے نکلنے کا بنیادی طریقہ صرف ویکسین لگوانا ہے یکم اکتوبر سے ویکسینیشن کی بنیاد پر بندشوں کا فیصلہ ہوگا دنیا سمجھ چکی ہے اس وبا سے نکلنے کا طریقہ ویکسی نیشن ہے،