ایکواڈور کی جیل میں تصادم سے 29 افراد ہلاک،43زخمی

ایکواڈور کی جیل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔ایکواڈور کے جیل حکام کے مطابق ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوں سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں29قیدہلاک اور 43زخمی ہو گئے ۔جیل حکام کے مطابق پولیس اور فوج کی جانب سے 5 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد صورت حال پر قابو پایا گیا۔دوسری جانب ایکوا ڈور کے اٹارنی جنرل دفتر کا کہنا ہے کہ جیل میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے خونریز تصادم کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں میں منشیات فروشوں کے دو بڑے گروپس کے درمیان تصادم ہوا، ایکواڈور کی جیلوں میں اس سے پہلے بھی کئی بارقیدیوں کے درمیان خون ریزی ہو چکی ہے۔