8 شہروں میں مزارات کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے آٹھ شہروں میں مزارات کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت ہو گی۔این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے صحت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسلام آباد، راولپنڈی ،کوئٹہ اور پشاور میں پابندیاں نرم کی جارہی ہیں ۔ میر پور، مظفر آباد، گلگت اور اسکردو میں بھی پابندیاں نرم ہونگی۔ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔ا مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں ۔