طویل سفر کی تھکاوٹ کے باعث عمر شریف جرمنی کے ہسپتال میں داخل

علاج کے لیے بذریعہ ایمبولینس امریکا روانہ ہونے والے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کو طویل فضائی سفر کی تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ کراچی سے بذریعہ ایئر ایمبولینس روانگی کے بعد سوا 7 گھنٹے کے مسلسل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف کو تھکاوٹ اور ہلکا بخار ہوگیا تھا۔ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس کمپنی سے رابطے کے بعد عمر شریف کو رات کے لیے جرمنی میں نیورمبرگ کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ اور کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔