آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن، آصف علی زرداری کی عدم حاضری پر فردجرم کی کارروائی موخر

آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم حاضری پر فردجرم کی کارروائی موخر کر دی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔ سابق صدر آصف زرداری عدالت پیش نہ ہوئے ۔ وکیل فاروق نائیک، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے ۔ سابق صدر کی جانب سے عدالت میں ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی ۔درخواستگزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں میں مؤقف اختیار کیا کہ طبی وجوہات کے باعث آصف زرداری عدالت پیش نہیں ہو سکتے ۔ استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرے۔