این سی او سی کا 8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفر آباد، گلگت اور سکردو شامل ہیں۔سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ ان شہروں میں ویکسی نیشن لیول ہائی ہونے کی وجہ سے پابندیاں نرم کی جارہی ہیں۔ یکم اکتوبر سے مکمل طور پر ویکسین نہ لگوانے والے بالغوں پر متعدد پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے۔ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کرکیا جاتا ہے۔