پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی

لندن : انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر پی سی بی سے معافی مانگ لی۔دورہ پاکستان کے انکار پر انگلش کرکٹ بورڈ نے خاموشی توڑ دی۔ چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کرنے پر معافی مانگ لی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور کا کہنا ہے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ اس فیصلے سے شائقین کرکٹ خاص طور پر پاکستان کے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں۔ جانتا ہوں پاکستانی شائقین کو اس فیصلے سے دکھ پہنچا۔ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔آئن واٹمور نے کہا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا اپنا تھا۔ کھلاڑیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہمارے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا۔ نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کرنا بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی وجہ بنی۔