عامرجمال: پاکستانی کرکٹ میں ایک اور آل راونڈرکا اضافہ
انگلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر عامر جمال پاکستان کے 98 ویں کھلاڑی بن گے۔ آل راؤنڈر عامر جمال کو ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی کی بنا پر پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف 10 رنز ہی بنائے اور اپنے پہلے ہی اوور مٰیں انگلینڈ کے بلے باز سیم کرن کو آؤٹ کرکے اپنے کیرئر کا کامیاب آغاز کیا اور آخری اوور میں جب انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 15 رنز چاہیئے تھے تب اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے پاکستان کو 6 رنز سے کامیابی دلوائی۔ عامر جمال نے اس طرح اپنے پہلے ٹی 20 میچ میں اپنے دو اوورز میں 14 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ جو ان کے انٹرنیشنل کیرئیر کا بہترین آغاز ہے۔