وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں ریسکیو 1122سروس نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا .
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں ریسکیو 1122سروس نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا . پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے موٹر بائیک ریسکیو سروس کی توسیع کردی۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی آج سینٹرل ریسکیو 1122 سٹیشن فیروز پور روڈ جائیں گے ۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی تمام اضلاع میں موٹر بائیک ریسکیو سروس کا افتتاح کریں گے۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔