ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہو چکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔نام نہاد احتسابی نظام کو شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔