گورنمنٹ کالج آف نرسنگ لیاری کے احتجاجی طلبا پر خاتون پرنسپل کا سرعام تشدد
کراچی کے گورنمنٹ کالج آف نرسنگ لیاری کی پرنسپل کی مبینہ خرد برد اور وظائف ہڑپ کرنے کے خلاف طلبا کے احتجاج کے دوران شبانہ بلوچ نے لیاری کے اوباشوں کے ہمراہ سرعام ایک طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جمعرات کو کالج آف نرسنگ لیاری کے طلبا نے کالج کی پرنسپل کی مبینہ خرد برد اور ان کے وظائف ہڑپ کرنے کے خلاف سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران پرنسپل شبانہ بلوچ بھی وہاں پہنچ گئیں جن کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ حوا بی بی، اسٹاف نرس مہرالنساء اور لیاری کے اوباش نوجوان موجود تھے جنہوں نے ایک طالبعلم کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔