کراچی، الیاس گوٹھ میں پولیس کےاسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا چھاپہ، لیاری گینگ وارکے نو ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد ۔
ایس ایس پی ایس آئی یو خرم وارث نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح خفیہ اطلاع پر جرائم پیشہ اور لیاری گینگ وارمیں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر الیاس گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا۔ پولیس مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت نو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ان ملزمان میں غلام مصطفی ، قیصر بلوچ ، محمد ارسلان ، محمد نعیم ، عبدالرحیم ، محمد اشرف ، محمد ولید اور آصف قدوس شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نعیم اور رحیم اس گینگ کی سربراہی کرتے تھے ، خرم وارث نے کہا کہ مقابلہ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ ملزمان نے پولیس پر دستی بم سے حملہ بھی کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ جن میں ہینڈ گرنیڈ بھی شامل ہیں برآمد کرلیئےگئےہیں۔