نیپال میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعدا5500تک جا پہنچی جبکہ11000 زائد افراد زخمی
نیپال میں خوفناک زلزلے سےتباہ ہونے والے عمارتوں کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے،دارالحکومت کھٹمنڈو کی رہائشی عمارت کے ملبے سے چار ماہ کے بچے کو بائس گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا گیقیامت خیز زلزلے کے بعد جاری امدادی کارروائیوں میں کئی ممالک کی ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، فیلڈ ہسپتالوں میں زخمیوں کی بڑی تعداد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہی،ادھراقوام متحدہ نے نیپال میں امدادی سرگرمیوں کیلیے بین الاقوامی برادری سے اکتالیس کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے،دارالحکومت کھٹمنڈو میں مختلف مقامات پر اشیائے خورونوش اور ادویات کے حصول کے لئے متاثرین اور پولیس میں درمیان تصادہوا ہے،رپوٹس کے مطابق متاثرین خوراک لیجانےوالے ٹرکوں سے سامان لوٹ رہےہیں،دوسری جانب نیپال کے کئی علاقوں میں اب بھی لاکھوں افراد بےسروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں