آئین میں جوڈیشل کمیشن کا کوئی کردارنہیں،اسمبلی میں 34مستعفی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں : فضل الرحمان
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسملبی میں 34اجنبی ارکان موجود ہیں اسپیکراسمبلی کی رولنگ آئین اورقانون کے مطابق نہیں،انہوں نے کہا کہ آئین میں جوڈیشل کمیشن کا کوئی کردار نہیں،تحریک انصاف کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں،ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپی میں بارشوں اورطوفان کے باعث بہت تباہی ہوئی،متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے حکومت سے کوئی توقع نہیں ،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں،،سعودی عرب کی سالمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے