سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی مزدوروں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد اور سہولتیں فراہم کی جائیں: شاہ راشدی

اوورسیزپاکستان فاؤنڈیشن اسلام آباد کے دفتر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی مزدوروں کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ او پی ایف زلزلہ کے باعث نیپال سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے تیار رہیں۔ پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے او پی ایف کو ہدایت کی کہ او پی ایف کے تعلیمی اداروں کی مزید بہتری کے لئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔ اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر او پی ایف حبیب الرحمن خان، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر اسرار خان جمالی اور سینئر حکام نے شرکت کی۔