سندھ ہائی کورٹ میں معظم علی کی اہلیہ کی دائر درخواست پر ڈی جی رینجرز سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کردیا
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، معظم علی کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رینجرز نے ان کے شوہر کو غیرقانونی حراست میں لےرکھا ہے،متعدد درخواستوں کےباجود رینجرز حکام نے انہیں شوہر سے ملنے کی اجازت نہیں دی ،عدالت نے موقف سننے کے بعد ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ جیل خانہ جات اور دیگر فریقین کو چودہ مئی تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی .