میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیر صحت سندھ جام مہتاب حسین ڈاہر کا کہنا تھا کہ 800 ڈاکٹرز کو گریڈ 17 سے گریڈ18میں ترقی دی جا رہی ہے۔ اسی طرح 400 ڈاکٹرز کو گریڈ18سےگریڈ19 میں ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بارہ سو ڈاکٹرز کی اگلے گریڈ میں ترقی کے معاملہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ جام مہتاب حسین ڈاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ وه اس سلسلے میں تمام دفتری کارروائی مکمل کر لیں تاکہ ترقی کے منتظر ڈاکٹرز کو مایوسی نہ ہو۔