ی این جی انڈسٹری کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برباد کیا جا رہا ہے: صدر غیاث پراچہ

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سی این جی اسٹیشنز کو تباہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کو مصنوعی طور پر مہنگا کر کے منصوبہ ناکام بنایا جا رہا ہے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی سیکٹر پرائیویٹ طور پر ایل این جی امپورٹ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، لاکھوں ملازمین فاقہ کشی پہ مجبور ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت نے پندرہ مارچ کو سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورا نہیں کیا گیا۔ غیاث پراچہ نے حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر سی این جی اسٹیشنز کو نہ کھولا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔ غیاث پراچہ صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن